چین کوغزہ پر کئے جانے والے حملوں پر تشویش ہے

ہمیں اسرائیل کے غزہ پر حملوں پر سنجیدہ سطح پر تشویش کا سامنا ہے: شی جن پنگ

66141
چین کوغزہ پر کئے جانے والے حملوں پر تشویش ہے

چین کوغزہ پر کئے جانے والے حملوں پر تشویش ہے۔۔۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ہمیں اسرائیل کے غزہ پر حملوں پر سنجیدہ سطح پر تشویش کا سامنا ہے۔
اپنے دورہ لاطینی امریکہ کے دوران شی نے اپنے وینزویلا کے ہم منصب نکولس مادُورو کے ساتھ مذاکرات کے دوران اسرائیل کے غزہ پر حملوں کا جائزہ لیا۔
شی نے ،اسرائیلی حملوں میں کثیر تعداد میں عام شہریوں کی ہلاکت پر سخت تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ فریقوں سے فوری طور پر فائر بندی کی اپیل کرنے کی یاد دہانی کروائی۔
انہوں نے کہا کہ امن کا واحد راستہ مذاکرات ہیں لہذا عدم مفاہمتوں پر قابو پا کر فوری طور پر مذاکرات کا آغاز کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ کے خلاف برّی آپریشن کا آغاز کرنے کے بعد چین نے فریقین سے اعتدال کی اپیل کی اور کشیدگی میں اضافے اور جانی نقصان پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں