برکس ممالک کیطرف سے ترقیاتی بینک کا قیام

دنیا کی پانچ ابھرتی ہوئی طاقتوں کی تنظیم بركس ممالک چین میں عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ یا آئی ایم ایف کے متبادل ایک نیا ترقیاتی بینک اور حادثاتی فنڈ قائم کریں گے جس کا پہلا چیف ایگزیکٹیو بھارت کو مقرر کیا جائے گا۔

131869

بركس ممالک کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بینک کو ایک کھرب ڈالر کے سرمایے سے شروع کیا جائے گا۔ دنیا کے عظیم ذخائر کا مالک ملک چین اس فنڈ کو 41 ارب ڈالر جبکہ برازیل ،روس،اور ہندوستان 18 اٹھارہ ارب ڈالر فراہم کریں گے ۔جنوبی افریقہ صرف 5 ارب ڈالر کےسرمائے کیساتھ فنڈ میں شریک ہو گا ۔اس کا ایک علاقائی دفتر جنوبی افریقہ میں ہوگا۔
بركس کے رکن ممالک میں برازیل، بھارت، چین، روس اور جنوبی افریقہ شامل ہیں برازیل کی صدر جيلما روسیف نے کہا کہ اس بینک کا قیام عالمی اقتصادی ڈھانچے کونئے سرے سے اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔ یہ بینک تعمیراتی منصوبوں کو مالی امداد فراہم کرئے گا ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں