افغانستان:بم حملہ 2 افراد ہلاک 5 زخمی

حملے کا ہدف صدارتی دفتر کے پریس اہلکار تھے

129937
افغانستان:بم حملہ 2 افراد ہلاک 5 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم حملے میں 2 افراد ہلاک اور 5 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
حملے کا ہدف صدارتی دفتر کے پریس اہلکار تھے۔
کابل پولیس کے ترجمان حشمت اللہ ستانی کزئی کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق بم سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا جسے اس وقت اڑا دیا گیا جب صدارتی دفتر کے پریس کے عملے کی گاڑی راستے سے گزر رہی تھی۔
بم دھماکے میں ایک کیمرہ مین اور ایک رپورٹر ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 5 اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں