عراق: 15ترکوں سمیت 60 مزدور اغوا

دولت اسلامی عراق و شام دہشت گرد تنظیم نے 15 ترکوں سمیت 60 مزدوروں کو یرغمال بنا لیا ہے

98648
عراق: 15ترکوں سمیت 60 مزدور اغوا

دولت اسلامی عراق و شام دہشت گرد تنظیم نے 15 ترکوں سمیت 60 مزدوروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔
حالیہ ایک ہفتے سے عراق کے بعض علاقوں پر قابض دولت اسلامی عراق و شام دہشت گرد تنظیم نے ضلع صلاح الدین سے منسلک تحصیل دور اور کیرکوک کے درمیان ایک ترک فرم کی طرف سے زیر تعمیر ہسپتال میں کام کرنے والے 60 مزدوروں کو اغوا کر لیاہے۔
اطلاع کے مطابق تنظیم نے اغوا کردہ مزدوروں میں سے بعض کو رہا کر دیا ہے۔
رہا ہونے والے ایک مزدور نے دعوی کیا ہے کہ مغوی مزدوروں میں سے 15 ترک شہری ہیں۔
جبکہ باقی مغویوں کا تعلق پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور ترکمانستان سے ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں