سری لنکا میں ایک مسجد پر حملہ

دھ مت کے پیروکاروں اور مسلمانوں کے درمیا ن ہونے والی جھڑپوں میں تین مسلمان ہلاک ہوگئے ہیں۔ مظاہرین کا مسجد پر پتھراو اور مسلمانوں کی املاک کو نقصان

97030
سری لنکا میں ایک مسجد پر حملہ

سری لنکا میں مظاہرین نے ایک مسجد پر حملہ کردیا ۔
بدھ مت کے پیروکاروں اور مسلمانوں کے درمیا ن ہونے والی جھڑپوں میں تین مسلمان ہلاک ہوگئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک گروپ کے چند ایک اراکین نے مسلمانوں کی مسجد پر پتھراو کرنا اور مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچانا شروع کردیا ۔
مسلمانوں پر ہونے والے اس حملے کے بعد علاقے میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کے علاوہ 37 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
سیکورٹی فورسز ان جھڑپوں کو روکنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا ۔
علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور اس واقعے کے بارے میں تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں