اقوامِ متحدہ کے وفد کا دورہ میانمار

اقوامِ متحدہ کے امور ِہنگامی حالات کے نائب رابطہ افسر کانگ برمی مسلمانوں کی حالت زار کا مشاہدہ کرنے کی غرض سے میانمار جائیں گے

89295
اقوامِ متحدہ کے  وفد کا دورہ میانمار

اقوامِ متحدہ کے امور ِہنگامی حالات کے نائب رابطہ افسر کانگ برمی مسلمانوں کی حالت زار کا مشاہدہ کرنے کی غرض سے میانمار جائیں گے۔
کیونگ وہا کانگ دس تا چودہ جون کے اپنے دورہ میانمار کے دوران مسلمانوں کے کیمپوں کا دورہ کرتےہوئے مقامی حکام سے تفصیلات حاصل کریں گے۔
ان کیمپوں میں ایک لاکھ چالیس ہزار کے لگ بھگ مسلمان پناہ گزین موجود ہیں۔
کانگ اپنی نیو یار ک واپسی پر اخباری نمائندوں کو برمی مسلمانوں کے بارے میں ایک بریفنگ بھی دیں گے۔
یاد رہے کہ دو سال قبل شروع ہونے والے مسلم کش فسادات کی وجہ سے تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار برمی مسلمان اپنا گھر بار ترک کرتے ہوئے کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں