افغانستان:سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی

آٹھ سو سے زائد گھر منہدم ہو گئے ہیں ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ محسوس کیا جا رہا ہے

87421
افغانستان:سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی

افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے۔
آٹھ سو سے زائد گھر منہدم ہو گئے ہیں ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
بیسیوں دیہات پانی میں ڈوب گئے ہیں ، رہائشی مقامات سے گزرنے والے دریا میں طغیانی کی وجہ سے راستے کیچڑ کے نالوں میں تبدیل ہو گئے ہیں۔
پانچ ہزار گھر ناقابل استعمال حالت میں آ گئے ہیں اور علاقے میں سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔
دیہاتوں کے دیگر علاقوں سے زمینی راستے منقطع ہو گئے ہیں
متاثرہ علاقوں میں تلاش اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ متاثرہ علاقے سے قریب واقع ایک گاؤں میں گذشتہ ماہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 300 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں