ترک اسپیکر اسمبلی کا عالمی یوم نسواں کے حوالے سے پیغام

خواتین ہماری دنیا کو سنوارتی نکھارتی ہیں، ہمارا مستقبل انہی کی محنتوں کا مرہون منت ہے

2112947
ترک اسپیکر اسمبلی کا عالمی یوم نسواں کے حوالے سے پیغام

 

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتولمش نے 8 مارچ  عالمی یوم نسواں کی مبارکباد پیش کی ہے ۔

نعمان قرتولمش نے سماجی  رابطوں کے پیج پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "اپنے وجود، موقف، محنت ، دور اندیشی، لگن اور ہمت کے ساتھ ہمارے مستقبل کو سنوارنے والی ، زندگی کے تمام شعبوں میں اپنی غیر مشروط محبت اور ہمدردی کے ساتھ  انسانوں کی امیدوں اور اُمنگوں کو مضبوطی دلانے والی تمام تر خواتین  کو اس معنی یوم کی  مبارکباد  پیش   کرتا ہوں۔"

اپنے پیغام میں  فلسطینی خواتین کا بھی ذکر کرتے ہوئے اسپیکر اسمبلی نے کہا ہے کہ "مجھے امید ہے کہ فلسطینی خواتین کی منصفانہ جدوجہد، جو اپنے بچوں اور وطن کی حفاظت کرتی ہیں، حتیٰ کہ وہ غم سہتے ہوئے بھی، انسانیت کی بیداری کا ذریعہ ثابت ہوں گی۔"

انہوں نے یہ بھی کہا کہ  " میں تمام وفادار، بہادر خواتین کا  بیش بہا  شکریہ  ادا کرتا ہوں۔"



متعللقہ خبریں