لبنان نژاد سویڈش مسلمان گلوکارمہر زین کے گانے "پیارے فلسطین" (یا حبیبہ یا فلسطین) کا ویڈیو کلپ

یہ کام، جس کا کلپ ترک  صدارتی محکمہ  اطلاعات  کی طرف سے استنبول میں کھولی گئی "بلٹ پروف ڈریمز: غزہ چائلڈ پینٹرز" نمائش میں شوٹ کیا گیا تھا، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشر کر دیا  گیا

2100493
لبنان نژاد سویڈش مسلمان گلوکارمہر زین کے گانے "پیارے فلسطین" (یا حبیبہ یا فلسطین) کا ویڈیو کلپ

لبنانی نژاد سویڈش مسلمان گلوکارمہر زین کے گانے "پیارے فلسطین" (یا حبیبہ یا فلسطین) کا ویڈیو کلپ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پرنشر  ہونا شروع ہو گیا۔

یہ کام، جس کا کلپ ترک  صدارتی محکمہ  اطلاعات  کی طرف سے استنبول میں کھولی گئی "بلٹ پروف ڈریمز: غزہ چائلڈ پینٹرز" نمائش میں شوٹ کیا گیا تھا، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشر کر دیا  گیا ۔

 سوشل میڈیا پر کلپ کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے، زین نے ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان سے تعاون کیا ، انہوں  نے محکمہ اطلاعات اورنمائش کا اہتمام  کرنے والوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر فخر الدین آلتون نے بھی سوشل میڈیا  پر  ممتاز  فنکار  کے خوبصورت الفاظ کا جواب دیا۔

فلسطین میں ہونے والے المیے کی کہانی بچوں کی  نظر سے  بیان کرنے والی  نمائش میں  اپنے فن کا مظاہرہ کرنے پر فنکار کا شکریہ  ادا کرنے والے آلتون نے  کہا، ’’نمائش میں اس خوبصورت کام کو سر انجام دینا ہمارے لیے فلسطین کی آواز کو دنیا  میں  مزید سنوانے کے حوالے سے بہت معنی رکھتا ہے۔"

29 دسمبر کو لگنے والی اس نمائش کو 2 لاکھ سے  زائد افراد نے دیکھا، جس میں غزہ کے بچوں کے 266 فن پارے شامل تھے۔

نمائش نے غیر ملکی پریس کی  بھی بھرپور توجہ حاصل کی۔



متعللقہ خبریں