گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب " اوپن ہائیمر کے لیے متعدد ایوارڈز

فلمی دنیا کی دوسری بڑی ایوارڈ تقریب میں سیلین مرفی  اور للی گلیڈ اسٹون   نے بہترین اداکار اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا

2085765
گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب " اوپن ہائیمر کے لیے متعدد ایوارڈز

 آسکر کے بعد فلمی  دنیا کی دوسری بڑی  گولڈن گلوب ایوارڈ‘ کی رنگا رنگ تقریب کا آغاز  کیلی فورنیا کے بیورلی ہلز میں ہوا۔

ہالی وڈ کی 81 ویں گولڈن گلوب تقریب سے قبل سرخ قالین  پر ستاروں کے جلوے  دیکھنے میں آئے جب کہ  تقریب میں سب سے زیادہ 9 نامزدگیوں کے ساتھ  باربی کا پہلا نمبر رہا۔

دوران تقریب اوپن ہائیمر  نے بہترین ڈرامہ فلم جب کہ  پوور تھنگز  نے بہترین  مزاحیہ  فلم کا ایوارڈ حاصل کیا۔

فلمی دنیا کی دوسری بڑی ایوارڈ تقریب میں سیلین مرفی  اور للی گلیڈ اسٹون   نے بہترین اداکار اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

 رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کو ڈرامہ اوپن ہائیمر میں  بہترین معاون اداکار اور کرسٹوفر نولن کو اوپن ہائیمر کیلئے  بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ دیا گیا۔



متعللقہ خبریں