کویت ایک لاکھ قرآنی نسخے سویڈش زبان میں سویڈن بھِیجے گا
کویتی وزیر اعظم کا یہ فیصلہ اسلام کی رواداری اور تمام لوگوں کے درمیان اسلامی اقدار اور بقائے باہمی کو پھیلانے کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے
2009697
کویت نے سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ والے ایک لاکھ نسخوں کی طباعت اور اشاعت کا اعلان کردیا ہے ۔
کویتی وزیر اعظم کا یہ فیصلہ اسلام کی رواداری اور تمام لوگوں کے درمیان اسلامی اقدار اور بقائے باہمی کو پھیلانے کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔
شیخ احمد نواف الاحمد الصباح نے متعلقہ حکام کو قرآن پاک کی طباعت اور اشاعت کا کام سونپ دیا تاکہ ان نسخوں کو سویڈن میں تقسیم کیا جا سکے۔
واضح رہے 28 جون کو عید الاضحیٰ کے پہلے دن سویڈن میں ایک عراقی شہری نے قرآن کریم کے نسخے کی بے حرمتی کی تھی۔
اس گھناؤنی حرکت پر دنیا بھر میں مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا اور احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔