ترک ہوائی فرم ویں دفعہ یورپ کی بہترین ہوائی فرم قرار

Y کو "یورپ کی بہترین ایئر لائن"، "دنیا کی بہترین بزنس کلاس کیٹرنگ سروس"، "دنیا کی بہترین اکانومی کلاس کیٹرنگ سروس"، "جنوبی یورپ کی بہترین ایئر لائن" اور "یورپ کی بہترین اکانومی کلاس سروس"کے اعزاز سے نوازا گیا

2002095
ترک ہوائی فرم  ویں دفعہ یورپ کی بہترین ہوائی فرم قرار

ترک ہوائی فرم کو بین الاقوامی ہوائی نقل و حمل کی درجہ بندی کرنے والی ایجنسی سکائی ٹریکس  کی طرف سے آٹھویں بار "یورپ کی بہترین ایئر لائن" کا مستحق قرار دیا گیا  ہے۔ 
ترک ہوائی فرم کے پریس آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی، روسی، جاپانی اور چینی زبانوں میں کیے گئے 2022-2023 Skytrax ایوارڈز کے سروے میں 100 سے زائد ممالک کے شہریوں کی نمائندگی کرنے والے 20 ملین 230 ہزار جوابات کا جائزہ لیا گیا اور کامیاب  فرموں کا تعین  325 ایئر لائنز کے درمیان کیا گیا۔ 
سروے کے نتائج کا اعلان فرانس کے پیرس ایئر اینڈ اسپیس میوزیم میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔ جب کہ THY کو "یورپ کی بہترین ایئر لائن"، "دنیا کی بہترین بزنس کلاس کیٹرنگ سروس"، "دنیا کی بہترین اکانومی کلاس کیٹرنگ سروس"، "جنوبی یورپ کی بہترین ایئر لائن" اور "یورپ کی بہترین اکانومی کلاس سروس"کے اعزاز سے نوازا گیا۔
THY کے جنرل مینیجر بلال ایکشی نے کہا کہ وہ آٹھویں بار اسی ایوارڈ کو حاصل کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں، "ہم ہر شعبے میں خدمات کے بارے میں اپنی سمجھ کو فروغ دیتے رہیں گے اور اپنے مہمانوں کی بہترین طریقے سے میزبانی کرتے رہیں گے۔"
اسکائی  ٹریکس  ناظم ِ اعلی ایڈورڈ پلیسٹیڈ   کا بھی کہنا ہے کہ "یہ ایوارڈز کے لحاظ سے ترک ہوائی فرم  کے لیے بہت اچھا سال رہا ہے، اور آٹھویں بار یورپ کی بہترین ایئر لائن کے طور پر پہلا انعام جیتنا ایک حیرت انگیز کارنامہ ہے۔ بہترین بزنس کلاس کیٹرنگ اور بہترین اکانومی کلاس کیٹرنگ ایوارڈز اس ایوارڈ  کے واضح  اظہار کے حامل ہیں۔ 

 



متعللقہ خبریں