ترکیہ، معلا سیاحتی علاقوں میں برطانوی سیاحوں کی ریکارڈ آمد

اپنی قدرتی خوبصورتی اور قدیم شہروں کی بدولت  توجہ حاصل کرنے والا معلا  ساڑھے تین لاکھ   بستروں کی گنجائش کے ساتھ  اس سال  بھی بہت سے مقامی اور غیر ملکی مہمانوں کی میزبانی کررہا ہے

2000969
ترکیہ، معلا سیاحتی علاقوں میں برطانوی سیاحوں کی ریکارڈ آمد

ترکی کے پسندیدہ سیاحتی مراکز میں سے ایک معلا  میں، سال کے پہلے 5 مہینوں میں چھٹیاں گزارنے والے غیر ملکی سیاحوں میں سے نصف سے زائد برطانوی شہری  تھے۔

اپنی قدرتی خوبصورتی اور قدیم شہروں کی بدولت  توجہ حاصل کرنے والا معلا  ساڑھے تین لاکھ   بستروں کی گنجائش کے ساتھ  اس سال  بھی بہت سے مقامی اور غیر ملکی مہمانوں کی میزبانی کررہا ہے۔

سیاحوں میں جو بودرم، مارمارس اور فتحیے جیسے مشہور مقامات کے ساتھ اس خطے کو ترجیح دیتے ہیں، ان میں برطانوی سر فہرست  ہیں۔

ثقافت اور سیاحت کے صوبائی ڈائریکٹرحسین توپراک نےبتایا ہے  کہ شہر میں آنے والے مہمانوں کی بہترین انداز میں میزبانی کی گئی  ہے۔

یکم جنوری سے 31 مئی کے دوران شہر میں آنے والے سیاحوں کی تعداد 5 لاکھ 85 ہزار 108 تک پہنچ گئی۔ ان میں سے 3 لاکھ 6 ہزار 312 برطانوی تھے۔ انگلینڈ کے بعد سب سے زیادہ سیاح روسی تھے جن کی تعداد 50 ہزار 364 تھی، پولینڈ سے37 ہزار۔جرمنی 19 سے 29 ہزار 702 اور  ہالینڈ 19 ہزار سیاحوں نے اس علاقے کی سیر کی۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ کے ماہ میں بھی سیاحوں کی تعداد بڑھتے ہوئے  جاری رہنے کی توقع کی جاتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں