استنبول میں سیاحوں کی دلچسپی میں روز بروز اضافہ

اپنے اندر سے سمندر کا گزر ہونے والا  واحد شہر   جسے الف لیلوی  شہر بھی کہا جاتا ہے ، فطری طور  پر ہر سال کئی ملین  سیاحوں کی میزبانی کرتا ہے

1994782
استنبول میں سیاحوں کی دلچسپی میں روز بروز اضافہ
istanbul turist.jpg
istanbul turist.jpg
istanbul turist.jpg
istanbul turist.jpg

استنبول میں تاریخی جزیرہ نما علاقے  میں سیاحوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

سلطان احمد اور آیا صوفیا چوک ، بند بازار، مصر بازار ، توپ کاپے محل اور گل خانے پارک جیسے متعدد سیاحتی  مقامات کو اپنے اندر سمانے والے  تاریخی جزیرہ نما  علاقے  سیاحوں کے قافلوں کی میزبانی کر رہے ہیں۔

استنبول نہ صرف ترکیہ بلکہ دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں سے ایک ہے۔

اپنے اندر سے سمندر کا گزر ہونے والا  واحد شہر   جسے الف لیلوی  شہر بھی کہا جاتا ہے ، فطری طور  پر ہر سال کئی ملین  سیاحوں کی میزبانی کرتا ہے۔

تاریخی جزیرہ نما اس خطے کا نمایاں مقام  ہے جہاں شہر  کی سیر کو آنے سیاح سب سے زیادہ دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔

شہر کے تاریخی مرکز کی حیثیت رکھنے والا یہ علاقہ، صدیوں تک میزبانی کردہ  مختلف ثقافتوں کے اثرات کو عصر حاضر تک پہنچا رہا ہے۔

 بازنطینی اور عثمانی ادوار کے درجنوں محلات، مساجد، گرجا گھر، چشمے،  قدیم پتھر اور رہائش گاہیں تاریخی جزیرہ نما کی علامتوں میں شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں