ہالینڈ میں دس سالہ ترک بچے نے بوتلیں جمع کرتے ہوئے زلزلہ زدگان کے لیے امداد جمع کی

قونصل جنرل معمر خاقان چینگیز  نے 10سالہ علی جم کے گھر پر جاتے ہوئے  ان تحفہ پیش کیا۔

1951177
ہالینڈ میں دس سالہ ترک بچے نے بوتلیں جمع کرتے ہوئے زلزلہ زدگان کے لیے امداد جمع کی

ہالینڈ میں مقیم  10 سالہ علی جم نے قاہرامان ماراش میں زلزلے کے بعد زلزلہ متاثرین کے لیےپلاسٹک کی بوتلیں اکٹھی کرتے ہوئے  ری سائیکلنگ کے  لیے  مارکیٹ میں فروخت کرتے ہوئے  دو ہزار یورو  کی نقدی جمع کی۔

ڈیوینٹر میں ترکیہ کے قونصلیٹ جنرل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر قونصل جنرل معمر خاقان چینگیز  نے 10سالہ علی جم کے گھر پر جاتے ہوئے  ان تحفہ پیش کیا۔

دی ہیگ میں   ترکیہ کے سفیر سلچوق اونال نے زتفن شہر میں مقیم جم کے والدین سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے  ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں مندرجہ ذیل معلومات کو جگہ دی:"دس سالہ علی جم  نے زلزلے کے زخموں کو مندمل کرنے میں معاون ہونے  کے لیے  اپنی ذاتی کوششوں اور اپنی  باجی اور دوستوں کے ہمراہ پلاسٹک کی بوتلیں جمع کرتے ہوئے ان کے عوض دو ہزار یورو کی  نقدی جمع کی۔ ان کٹھن ایام میں  اس بچے کی کاوش نے ہمارے حوصلے بلند کیے ہیں۔  اس بچے کی عمر کم مگر دل بڑا ہے، پیارے علی جم  تمھارا  دلی  شکریہ"

 



متعللقہ خبریں