عالمی ممتاز اداکاروں اور فنکاروں کا ترکیہ اور شام کے لیے امدادی مہموں میں تعاون

شاکیرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ملبے سے نکالے گئے بچے کی تصویر پر ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کے بچوں پر ہونے والے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امدادی مہم کا لنک اپنے فالورز کے ساتھ شیئر کیا

1944979
عالمی ممتاز اداکاروں اور فنکاروں کا  ترکیہ اور شام کے لیے امدادی مہموں میں تعاون

6 فروری کو قاہرامان ماراش میں آنے والے زلزلوں کے بعد، جسے "صدی کی آفت" کے طور پر بیان کیا گیا ہے ، دنیا کی  مشہور  شخصیات ترکیہ اور شام کی  مدد کے لیے  اپیلیں کر رہے ہیں۔

امریکی گلوکارہ و  اداکارہ سیلینا گومز نے انسٹاگرام پر اپنے 377 ملین فالوورز کے ساتھ ملبے سے نکالے گئے بچے کی تصویر اور یونیسیف کی امدادی مہم کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے  ’’ ۔ شام اور ترکیہ میں زلزلے سے متاثر ہونے والوں کے   غم میں میرا دل چکنا چور ہے ۔"

شاکیرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ملبے سے نکالے گئے بچے کی تصویر پر ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کے بچوں پر ہونے والے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امدادی مہم کا لنک اپنے فالورز کے ساتھ شیئر کیا۔

امریکی گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز نے کہا کہ انہوں نے ترکیہ اور شام میں اپنے مداحوں کے لیے امداد بھیجی ہے   اور کہا ہے  ’یہ تقریباً 100 سال میں خطے میں آنے والا شدید ترین  زلزلہ ہے۔

معروف بھارتی اداکارہ جینیفر وِنگٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں زلزلہ زدہ علاقوں کی تصاویر دیکھتے ہوئے   دلی طور پر  دکھ ہوا ہے اور وہ متاثرین کے لیے دعائیں کرتی ہیں۔

ٹی وی سیریز ’لوسٹ‘ اور ’24‘ میں اپنے کردار سے شہرت پانے والی امریکی اداکارہ لانا پریلا کا کہنا تھا کہ انھوں نے ترک اور شامی معاشرے کے لیے دعا کی، ’مجھے اس بربادی پر بہت افسوس ہے، مجھے بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں مل رہے۔

فرانسیسی ماڈل Sebastien Betsch نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے پیغامات میں ترکیہ میں لی گئی تصاویر کے ساتھ ساتھ زلزلے کے بعد لی گئی ملبے کی تصاویر کو بھی جگہ دی۔

ہسپانوی موسیقار اینریک ایگلیسیاس نے "سیو دی چلڈرن" تنظیم کی امدادی مہم کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے کہا، "ترکیہ اور شام کو اس وقت واقعی ہماری مدد کی ضرورت ہے۔ اگر ہو سکے تو اپنی محبت، مدد اور عطیات بھیجیں۔"

عالمی شہرت یافتہ شیف جیمی اولیور نے بھی اس بات پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک میں زلزلے سے متاثر ہونے والوں کے دکھ درد  کو سمجھتے ہیں  اور  انہوں نے برطانیہ میں قائم ڈیزاسٹر ایمرجنسی کمیٹی  کی جانب سے ترکیہ اور شام کے لیے شروع کی گئی امدادی مہم کو بھی شیئر کیا۔

امریکی اداکارہ صوفیہ کارسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یونیسیف کی امدادی مہم کے حوالے سے جو تصویر شیئر کی ہے اس میں اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ میں بچوں کو دنیا بھر سے مدد کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں