ابرار صباح نے شارلی ہیبڈو کا خاکہ ری ڈیزائن کر دیا، مختصر مدت میں ہزاروں لائیک

اے بداخلاق شارلی ہیبڈو یہ خاکہ ایسے نہیں ایسے کھینچنا تھا کہ "یہ طاقت ور  ملّت دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑی ہو جائے گی": ابرار صباح

1944243
ابرار صباح نے شارلی ہیبڈو کا خاکہ ری ڈیزائن کر دیا، مختصر مدت میں ہزاروں لائیک

ترکیہ کی گرافک ڈیزائنر 'ابرار صباح' نے  فرانس کے ہفتہ وار جریدے شارلی ہیبڈو کے، ترکیہ میں 6 فروری کے زلزلے سے متعلق ،شائع کردہ زلزلے  کے خاکے کو ازسرِ نو ڈیزائن کیا ہے۔

ابرار نے ری ڈیزائن کئے گئے گئے خاکے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا سے شیئر کیا ہے۔ خاکے کے ساتھ شیئر کردہ  رائے میں انہوں نے کہا ہے کہ " اے بداخلاق شارلی ہیبڈو یہ خاکہ ایسے نہیں ایسے کھینچنا تھا کہ "یہ طاقت ور  ملّت دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑی ہو جائے گی"۔

ابرار نے اپنی اسکیچ ویڈیو شارلی ہیبڈو جریدے  کو بھی بھیجی ہے۔ ویڈیوکو پسند کرنے والے میڈیا صارفین کی تعداد مختصر مدت میں ہزاروں تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ شارلی ہیبڈو جریدہ نے ترکی میں 6 فروری کے اور 10 اضلاع کو شدت سے متاثر کرنے والے زلزلے کا کارٹون ان الفاظ کے ساتھ شائع کیا تھا "ترکیہ میں زلزلہ، ٹینک بھیجنے کی ضرورت نہیں رہی" ۔



متعللقہ خبریں