دنیا کی معمر ترین خاتون انتقال کر گئیں

یاد رہے کہ گزشتہ سال 119  سال کی عمر میں جاپان کی کین تناکا کی موت کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اپریل 2022 میں باضابطہ طور پر ان کو معمر ترین قراردیا گیا تھا

1934255
دنیا کی معمر ترین خاتون انتقال کر گئیں

فرانس سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معمر ترین خاتون 118 سال کی عمر میں چل بسیں۔

خبر کے مطابق، بزرگ  راہبہ خاتون لوسائل رینڈن  گیارہ  فروری 1904 کو پیدا ہوئی تھیں اور ان کی موت سوتے وقت ہوئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ   لوسائل رینڈن  جنوبی فرانس کے ایک نرسنگ ہوم میں رہائش پذیر تھیں اور وہیں انہوں نے زندگی کا آخری وقت گزارا۔

 یاد رہے کہ گزشتہ سال 119  سال کی عمر میں جاپان کی کین تناکا کی موت کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اپریل 2022 میں باضابطہ طور پر ان کو معمر ترین قراردیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں