گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب، اسٹیون اسپیلبرگ بہترین ہدایتکار قرار پائے

امریکی شہر لاس اینجلس میں گولڈن گلوب ایوارڈ کی 80 ویں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں گزشتہ سال کے دوران ا مریکی فلم اور ٹیلی ویژن پر بہترین کارکردگی پیش کرنے والے فن کاروں کو ایوارڈ دیے گئے

1931156
گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب، اسٹیون اسپیلبرگ بہترین ہدایتکار قرار پائے

لاس اینجلس میں 80 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب کے دوران بہترین ڈرامہ اداکار کا ایوارڈ  آسٹن بٹلر  نے اپنے نام کرلیا۔

امریکی شہر لاس اینجلس میں گولڈن گلوب ایوارڈ کی 80 ویں  تقریب کا انعقاد ہوا جس میں گزشتہ سال کے دوران ا مریکی فلم اور ٹیلی ویژن پر بہترین کارکردگی پیش کرنے والے فن کاروں کو ایوارڈ دیے گئے۔

خبر کےمطابق،دی فیبل مینز بہترین فلم قرار پائی جبکہ  ٹی وی کی کیٹیگری میں بہترین ڈرامہ سیریز  ہاؤس آف دی ڈریگن قرار پائی۔

ایوارڈ کی تقریب میں آسٹن بٹلر نے بہترین ڈرامہ ایکٹر کا گولڈن گلوب ایوارڈ حاصل کر لیا  جب کہ کیٹ بلینشیٹ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں , انہیں ڈرامہ تار پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اسٹیون اسپیئلبرگ نے بہترین ہدایتکار کا گولڈن گلوب ایوارڈ جیت لیا، انہیں یہ ایوارڈ فلم دی فیبل مینز کی ہدایتکاری پردیا گیا۔



متعللقہ خبریں