سابق پوپ بینی ڈکٹ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

کیتھولک عیسائیوں کے سابق پوپ بینی ڈکٹ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں، وہ اکتیس دسمبر کو پچانوے سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے

1928708
سابق پوپ بینی ڈکٹ  کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

کیتھولک عیسائیوں کے سابق پوپ بینی ڈکٹ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں، وہ اکتیس دسمبر کو پچانوے سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

خبر کے مطابق سابق  جرمن نژاد پوپ بینی ڈکٹ کی آخری رسومات سینٹ پیٹرز اسکوائر میں پوپ فرانسز کی سربراہی میں ادا کی گئیں۔

 بینی ڈکٹ کی تدفین سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں کی جائے گی۔

سابق پوپ بینی ڈکٹ کی آخری رسومات کے موقع پر اٹلی میں قومی پرچم سرنگوں رہا اور سلامتی کے لیے ایک ہزار سے زائد اطالوی اہلکار تعینات کیے گئے۔

سابق پوپ بینی ڈکٹ کی آخری رسومات میں اٹلی اور جرمنی کے سرکاری وفد شریک ہوئے۔

 آخری رسومات میں بیلجیئم کے شاہ اور ملکہ بھی شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ اسپین کی ملکہ سمیت تیرہ ممالک سے بھی نمائندوں نے آخری رسومات میں شرکت کی۔

 گزشتہ تین روز میں تقریباً دو لاکھ افراد نے سابق پوپ بینی ڈکٹ کا آخری دیدار کیا۔



متعللقہ خبریں