صدر رجب طیب ایردوان کا سال نو کے حوالے سے اہم پیغام

ہم اپنی پوری طاقت سے  جدوجہد کرتے ہوئے  2023 کے اہداف کی رہنمائی میں ہمیشہ اپنے راستے پر گامزن  رہیں گے

1926084
صدر رجب طیب ایردوان کا سال نو کے حوالے سے اہم پیغام

صدر رجب طیب ایردوان  نے اس تمنا کا اظہار کیا ہے کہ سال 2023 قوم کے ہر فرد اور تمام تر بنی نو انسانوں کے لیے  امن و آشتی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو۔

ترک صدر نے  سال نو کا پیغام جاری کرتے  ہوئے کہا ہے کہ انشااللہ سال 2023  میں   ترکیہ صدی  ویژن کی روشنی میں  ہماری جمہوریت  عظیم سطح کے اقدامات اٹھائے گی۔ اب ہمارا  ہدف عالمی سیاسی و اقتصادی لیگ     کے پہلے حصے  میں جگہ بنانا ہے اس ضمن میں  سیاسی و معاشی طاقت سے ہمکنار  ہونا ہمارا  نصب العین ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی پوری طاقت سے  جدوجہد کرتے ہوئے  2023 کے اہداف کی رہنمائی میں ہمیشہ اپنے راستے پر گامزن  رہیں گے، دنیا میں منفی پیش رفت کے باوجود سب سے اہم خصوصیت جو ترکیہ کو دنیا، خاص طور پر ترقی یافتہ ممالک سے ممتاز کرتی ہے، وہ  ہمارا روز گار پیدا کرنے اور پیداوار کرنے پر مبنی  ا قتصادی ماڈل ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ۔

ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ ہم نے  حال ہی میں سب سے زیادہ روزگار کی شرح، سب سے زیادہ پیداواری طاقت اور ملکی  تاریخ میں سب سے زیادہ برآمدات سر انجام دی ہیں۔

صدر نے کہا کہ ہم  نے توانائی کے بحران کے اس دور میں  ترکیہ کو اپنی دریافتوں اور بین الاقوامی سپلائی مرکز کی حیثیت سے ایک منفرد مقام دلا یا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہم نے انسداد دہشت گردی کے معاملے میں اب سرحد پار کامیاب آپریشن کرنے والی ایک ریاست کی ماہیت حاصل کر لی ہے۔



متعللقہ خبریں