دوستی کے مرکزی خیال کے ساتھ شبِ عروس کی تقریبات شروع ہو رہی ہیں

"یہ وقت دوستی کا وقت ہے" کے مرکزی خیال کے ساتھ 'مولانا جلال الدین رومی'  کو ان کے 749 ویں یومِ وفات پر تقریبات کے ساتھ یاد کیا جائے گا

1904089
دوستی کے مرکزی خیال کے ساتھ شبِ عروس کی تقریبات شروع ہو رہی ہیں

اپنے افکار کی وجہ سے عالمی شہرت کے حامل مفّکر اور صوفی 'مولانا جلال الدین رومی'  کو ان کے 749 ویں یومِ وفات پر تقریبات کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔

مولانا رومی کے 749 ویں یومِ وفات  کی تقریبات اس سال "یہ وقت دوستی کا وقت ہے" کے مرکزی خیال کے ساتھ منعقد ہوں گی۔

قونیہ گورنر دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق مولانا رومی کی یاد میں متوقع تقریبات اس سال 7 تا 17 دسمبر تک جاری رہیں گی۔

بیان کے مطابق مولانا ثقافتی مرکز میں سماع  پروگراموں کے ساتھ ساتھ متعدد ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔  

واضح رہے کہ مولانا رومی نے اپنے معشوق حقیقی سے وصل کی وجہ سے اپنی موت کی رات کو شبِ عروس کہا ہے۔ شبِ عروس کی تقریبات اس سال 86 ویں دفعہ منعقد ہو رہی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں