ترکیہ کا پرچم امریکہ کی فضاوں میں

بوسٹن کے مرکز میں ترک جھنڈے کی روایتی پرچم کشائی  تقریب کا انعقاد کیا گیا

1899556
ترکیہ کا پرچم امریکہ کی فضاوں میں

امریکہ کی ریاست 'میسی چوسیٹ ' کے دارالحکومت بوسٹن کے مرکز میں ترک جھنڈے کی روایتی پرچم کشائی  تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جمہوریہ ترکیہ کی 99 ویں سالگرہ  اور 27 ویں بوسٹن ترک ثقافتی و فنّی میلے کی وجہ سے بوسٹن بلدیہ اسکوئر میں ترکیہ کے قومی ترانے کی سنگت میں تقریب پرچم کشائی کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں بوسٹن میں ترکیہ کی قونصل جنرل جیلان اوزین ایرشین، سفارتی عملے اور شہر  کی ترک کمیونٹی نے شرکت کی۔

ترک پرچم ایک ہفتے تک شہر کے اسکوائر میں لہراتا رہے گا۔



متعللقہ خبریں