جرمنی کے شہر ڈزل ڈورف میں صدیوں پرانی تراکیب کے ساتھ تیار کردہ ترک کھانوں کا میلہ

"ٹرکش کوزین ویک " کے دائرہ عمل میں نیوس میونسپلٹی میں منعقدہ تقریب میں  پیش  کردہ  کھانوں کو جرمن شہریوں نے بے حد سراہا

1830108
جرمنی کے شہر ڈزل ڈورف میں صدیوں پرانی تراکیب کے ساتھ تیار کردہ ترک کھانوں کا میلہ
turk mutfagi.jpg
almanya'da turk mutfagi.jpg

جرمنی کے شہر ڈزل دورف کے قریب نیوس میں منعقدہ تقریب میں صدیوں پرانی ترکیبوں کے ساتھ تیار کیے گئے مقبول  ترک کھانوں کو متعارف کرایا گیا۔

صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ ایمن ایردوان کی قیادت میں ملک اور بیرون ملک بیک وقت منائے جانے والے "ٹرکش کوزین ویک " کے دائرہ عمل میں نیوس میونسپلٹی میں منعقدہ تقریب میں  پیش  کردہ  کھانوں کو جرمن شہریوں نے بے حد سراہا ۔

ڈسلڈورف، کولون، ایسن اور مونسٹر میں ترکی کے قونصلیٹ جنرل کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقد ہونے والی تقریب میں ترک کھانوں کے صحت مند، فضلہ سے پاک اور پائیدار پہلوؤں کی وضاحت کی گئی۔

بریجٹ  لوباخ، جنہوں نے دعوت میں شرکت کی اور ترک کھانوں کی تعریف کی نے اظہار خیال کرتےہوئے کہا کہ " میں نے ہر چیز کا لطف اٹھایا اور کھانا حیرت انگیز تھا۔"

مہمانوں میں سے ایک نوتکر بیکر نے بتایا کہ انہیں پہلی بار پیش کیے گئے ذائقوں کو آزمانے کا موقع ملا۔

"آج رات یہاں بہترین ترکی کھانے کا مزہ آیا۔ مختلف ذائقوں اور مسالوں کے ساتھ تیار کیا گیا زبردست کھانا اور میٹھا حیرت انگیز ہے۔"

 



متعللقہ خبریں