اوندھے گُلِ لالہ دیکھنے کی شوق میں تھائی لینڈ کی سیاح خواتین ترکی آ پہنچیں

تھائی لینڈ کی دو سیاح خواتین ترکی کے اوندھے گُلِ لالہ کو دیکھنے کے لئے ضلع حقاری پہنچ گئیں

1819800
اوندھے گُلِ لالہ دیکھنے کی شوق میں تھائی لینڈ کی سیاح خواتین ترکی آ پہنچیں
ters lale hakkari.jpg
tayland turist hakkari ters lale.jpg

تھائی لینڈ کی دو سیاح خواتین ترکی کے اوندھے گُلِ لالہ کو دیکھنے کے لئے ضلع حقاری پہنچ گئیں۔

سوشل میڈیا سے اوندھے گُلِ لالہ کی تصاویر دیکھنے کے بعد انہیں حقیقت میں دیکھنے کے لئے ترکی آنے والی ان دو سیاح خواتین نے کوہ پیماوں کے ایک گروپ کے ہمراہ گُلِ لالہ کی وادی کی سیر کی اور پھولوں کے ساتھ تصاویر اتروائیں۔

اُزمجو گاوں کے جوار میں 1900 میٹر بلند علاقے میں موسم بہار میں کھلنے والے یہ اوندھے گُلِ لالہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔

جیلو سات جھیلوں، گلیشئروں اور فطری اسپورٹس کلب سوسائٹی CİSAD کے زیرِ انتظام کوہ پیماوں کا ایک گروپ تھائی لینڈ کی سیاحوں لاڈیمے نس اور ٹیچا پروئیسورین کے ہمراہ علی الصبح اوندھے گُلِ لالہ کی وادی میں پہنچا۔

سیاحوں نے جی بھر کے گُلِ لالہ کی تصاویر اتاریں اور سوشل میڈیا سے شئیر کیں۔

واضح رہے کہ یہ اوندھے گُلِ لالہ سال میں صرف 15 دن کے لئے کھِلتے ہیں۔ ان پھولوں کی نسل ختم ہونے کے قریب ہونے کی وجہ سے پھُول توڑنے والے کو جرمانہ بھرنا پڑتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں