ترکیہ، کش اداسی کوسیاحوں کے پہلے کروز کی آمد

ایجین پورٹ کش ادادی  کے جنرل مینیجر عزیز گنگر نے بتایا کہ نئے سیزن میں بڑے ٹرانس اٹلانٹک کروز  ہمارے علاقے کی سیر کوآئیں گے

1808232
ترکیہ، کش اداسی کوسیاحوں کے پہلے کروز کی آمد

ریگل پرنسس کروز  2 ہزار 460 مسافروں کے ساتھ ترکیہ کے اہم سیاحتی مراکز میں سے ایک، آئدن کے ضلع کش ادادی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئی۔

ایجین بندرگاہ میں لنگر انداز برمودا کے پرچم بردار کروز سے اترنے والے کچھ امریکی سیاح، قدیم شہر ایفیسس اور ازمیر کے سلجوق ضلع میں ہاؤس آف ورجن میری کے سیاحتی سفر میں شامل ہونے کے لیے بسوں کے ذریعے بندرگاہ سے روانہ ہوئے۔ جبکہ  کچھ سیاح کساداسی بازار گئے۔

Ege پورٹ کش ادادی  کے جنرل مینیجر عزیز گنگر نے بتایا کہ نئے سیزن میں بڑے ٹرانس اٹلانٹک کروز  ہمارے علاقے کی سیر کوآئیں گے۔

"آج، ہم نے اپنی بندرگاہ میں 330 میٹر طویل 141,000 مجموعی ٹن وزن اور 3,560 مسافروں کی گنجائش کی حامل ایک کروز جہاز کی میزبانی کی ہے۔ یہ دنیا کے سب سے بڑے کروز جہازوں میں سے ایک ہے، جو  کہ 9 دنوں تک  یہاں پر  قیام کرے گی۔



متعللقہ خبریں