ترکیہ: دنیا کی طویل القامت خاتون رومیسہ نے مزید 3 ریکارڈ بنا دئیے

مجھے امید ہے کہ میرا یہ اقدام مختلف خصائص کے حامل لوگوں کے لئے خود کو قبول کرنے کے لئے الہام بنے گا: رومیسہ گیلگی

1806670
ترکیہ: دنیا کی طویل القامت خاتون رومیسہ نے مزید 3 ریکارڈ بنا دئیے
Rumeysa Gelgi.jpg
Rumeysa Gelgi1.jpg

"دنیا کی سب سے دراز قد خاتون" کے عنوان سے گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل رومیسہ گیلگی نے طویل القامتی میں مزید تین ریکارڈوں کا اضافہ کر لیا ہے۔

 ترکی کے ضلع قارابیوک کی تحصیل سفران بولو میں اپنے گھر سے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں 25 سالہ رومیسہ گیلگی نے کہا ہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل انہوں نے "دنیا کی سب سے بڑے ہاتھوں والی عورت"، " دنیا کی سب سے لمبی انگلیوں والی عورت" اور " دنیا کی سب سے لمبی پُشت والی عورت" کے عنوان بھی جیت لئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سال کے آغاز میں میں نے ان تین عنوانوں کے لئے درخواست دی۔ پیمائش کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد میرے نئے ریکارڈوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

رومیسہ نے کہا ہے کہ ان کا دایاں ہاتھ 24،93 سینٹی میٹر، دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی 11،2 سینٹی میٹر اور پُشت 59،9 سینٹی میٹر لمبائی کے ساتھ گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن گئی ہے۔

اس طرح میں 5 دفعہ عالمی ریکارڈ ہولڈر بن گئی ہوں۔ یہ بہت فخر کی بات ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ مختلف جسمانی ساخت کی کیٹگری میں دنیا بھر میں اس قدر ریکارڈ رکھنے والا کوئی اور بھی ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنی ان مختلف خوبیوں کو انسانوں کے علم میں لانا چاہا۔ مجھے امید ہے کہ میرا یہ اقدام مختلف خصائص کے حامل لوگوں کے لئے خود کو قبول کرنے کے لئے الہام بنے گا۔ اصل میں میں نے ثابت کر دیا ہے کہ جب انسان اپنے آپ کو اسی شکل میں قبول کر لیتا ہے کہ جس شکل میں وہ ہے تو دنیا بھی اسے قبول کر لیتی ہے۔ یہاں تک کہ ان غیر معمولی خصائص کی وجہ سے ان کی عزت و تکریم بھی کرتی ہے۔



متعللقہ خبریں