استنبول  بیوٹی اینڈ کیئر فیسٹویل میں لوگوں کی گہری دلچسپی

بیوٹی اینڈ کیئر استنبول فیسٹویل   کے  دروازے  17 مارچ کو زائرین کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔20 مارچ تک جاری رہنے والے اس فیسٹویل  میں صنعت کے سرکردہ پیشہ ور ماہرین، ڈاکٹرز اور ماہر امراض جلد حصہ  لے رہے ہیں

1797950
استنبول  بیوٹی اینڈ کیئر فیسٹویل میں لوگوں کی گہری دلچسپی

استنبول  میں  بیوٹی اینڈ کیئر فیسٹویل کے  دروازےکھول دیے گئے ہیں اور یہ فیسٹویل لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

بیوٹی اینڈ کیئر استنبول فیسٹویل   کے  دروازے  17 مارچ کو زائرین کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

20 مارچ تک جاری رہنے والے اس فیسٹویل  میں صنعت کے سرکردہ پیشہ ور ماہرین، ڈاکٹرز اور ماہر امراض جلد حصہ  لے رہے ہیں۔

فیسٹویل  میں 200 ملکی اور بین الاقوامی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔

فیسٹویل میں، جہاں زائرین عملی طور پر مصنوعات کی جانچ کر سکتے ہیں، فیسٹویل میں بیوٹی، ابرو اور ناخنوں کی دیکھ بھال جیسی ایپلی کیشنز کے ساتھ ساتھ نئی نسل کے آلات جیسے چربی جلانے والے آلات کی نمائش کی گئی ہے۔

اس پروجیکٹ  کے ڈائریکٹر گوکحان بیوک آتامان  نے کہا کہ  اس سال 34 واں بیوٹی فیئر منعقد ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ "طبی جمالیات دنیا میں ایک بڑھتی ہوئی اور قبول شدہ قدر ہے۔ لوگ طویل عمر کے خواہاں ہیں  اور  ترکی  اس وقت یورپ میں بیوٹی اینڈ کیئر  میں پہلے نمبر پر ہے۔ استنبول  میں  بیوٹی اینڈ کیئر فیسٹویل  میں انتہائی جدید ٹیکنالوجی کے حامل آلات کی نمائش کی گئی ہے۔ ہمارا ہر بوتھ ایک کلینک اور بیوٹی سیلون کی طرح ہے  جس میں لوگ بڑی گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں