چین، پاکستان اور آذربائیجان میں سال نو کی تقریبات

ملائیشیا میں نئے سال کی تقریبات سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منسوخ کر دی گئیں

1755507
چین، پاکستان اور آذربائیجان میں سال نو کی تقریبات

چینی  صوبے ہوبے کے شہر ووہان نے جہاں کورونا وائرس کاپہلا کیس سامنے آیا تھا، نے اس وبا کے بعد دوسرے سال نو  کے موقع کو پُر سکون  طریقے سے منایا۔

شہر میں گزشتہ سال وبا پر فتح کی خوشی میں منعقد ہونے والی پرجوش تقریبات کے برعکس، امسال لوگوں کو چوکوں اور گلیوں میں جمع ہونے سے روک دیا گیا۔

شہر میں جہاں جہاں لوگ اکٹھے ہو سکتے تھے وہاں پر  حفاظتی رکاوٹوں کھڑی کی گئی تھیں۔ یہ بات قابل توجہ ہے کہ پرہجوم علاقوں میں بہت سے سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے۔

دنیا پہلی بار کووڈ-19 کے وجود سے آگاہ ہوئی، جب چین نے 31 دسمبر 2019 کو صوبہ ہوبے کے شہر ووہان میں سانس کی ایک پراسرار بیماری سامنے آنے کی اطلاع دی۔

ملائیشیا میں نئے سال کی تقریبات سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کے احترام  میں  منسوخ کر دی گئیں۔

اس تناظر میں دارالحکومت کوالالمپور کے پیٹروناس ٹاورز پر آتش بازی کے مظاہرے کو بھی منسوخ کر دیا  گیا۔

سال نو کے موقع  پر  کراچی کے بحریہ ٹاؤن میں شاندار تقریب سجائی گئی، ڈانسنگ فاؤنٹین کا مظاہرہ بھی کیا گیا، شہر بھر سے آئے شہریوں نے رنگ رنگا نظارے دیکھے۔

دنیا بھر کی طرح کراچی کا بحریہ ٹاون سال نو کے موقع پر برقی قمموں میں ڈوب گیا۔

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہزاروں افراد نے کیسپین سمندر کے ساحل سے آتش بازی کے مظاہرے کی ہمراہی میں بڑے  جوش و خروش کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا۔

 

 



متعللقہ خبریں