استنبول میں ازبکستان ثقافتی شو

وزارت ثقافت و سیاحت اور ازبکستان کی وزارت ثقافت کے تعاون سے ازبکستان کے ثقافتی ایام کے دائرہ کار میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب  کا  آغاز صدر رجب طیب ایردوان کے ایک ویڈیو پیغام سے ہوا، بعد میں  ازبک فنکاروں نے اپنے اپنے فن  کاس کامظاہرہ کیا

1748967
استنبول میں ازبکستان  ثقافتی شو

استنبول میں ازبکستان کے ثقافتی ایام  کے دائرہ کار میں  منعقد ہونے والی تقریب میں، ازبکستان کی تصاویر کی نمائش کے علاوہ منعقدہ کنسرٹ میں ا ازبک فنکاروں نے اپنے اپنے فن کا ماظہارہ کیا۔

وزارت ثقافت و سیاحت اور ازبکستان کی وزارت ثقافت کے تعاون سے ازبکستان کے ثقافتی ایام کے دائرہ کار میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

گزشتہ روز استنبول اسٹیٹ تھیٹر میں شروع ہونے والی اس تقریب میں ازبکستان کے نائب وزیر ثقافت اولم مرزائیف، استنبول کے ڈپٹی گورنر اوزلم بوزکورت گیوریک، ازبکستان کے سفیر علیشیر اگزام ہودقستان   اور   استنبول میں بیلاروس کے قونصل جنرل الیکسی شوید سمیر بڑی تعداد  میں مہمانوں نے شرکت کی۔

تقریب  کا  آغاز صدر رجب طیب ایردوان کے ایک ویڈیو پیغام سے ہوا، بعد میں  ازبک فنکاروں نے اپنے اپنے فن  کاس کامظاہرہ کیا۔

کنسرٹ میں ازبک اور ترک لوک موسیقی پر مشتمل  نغمے  اور رقص  پیش کیے گئے ۔ علاوہ ازیں   اس تقریب میں فوٹو گرافی کی ایک نمائش بھی منعقد کی گئی جس میں ازبکستان کے تاریخی نمونے اور سماجی زندگی کی تصاویر شامل تھیں۔



متعللقہ خبریں