ایمسٹرڈیم میں "ترک ہم عصر فنکاروں" کی نمائش کا افتتاح

NDSM فیوز آرٹ سینٹر میں ہونے والی تقریب میں ڈچ اور ترکی کے فن سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ساتھ ترکی کے سفارتکاروں نے بھی شرکت کی

1724302
ایمسٹرڈیم میں  "ترک ہم عصر فنکاروں" کی نمائش کا افتتاح

ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں "ترک ہم عصر فنکاروں" کی نمائش کا افتتاح کیا گیا۔

NDSM فیوز آرٹ سینٹر میں ہونے والی تقریب میں ڈچ اور ترکی کے فن سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ساتھ ترکی کے سفارتکاروں نے بھی شرکت کی۔

مختلف یورپی شہروں سے نمائش میں شریک ترک فنکاروں نے اپنے فن پاروں کو دیکھنے کے لیے آنے والے زائرین سے ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔

اس تقریب کا اہتمام کرنے والے مصور اور ماربلنگ آرٹسٹ اوکان آکن نے کہا کہ ان کا مقصد یورپ میں ترک فنکاروں کے کام کو پوری دنیا میں متعارف کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اس کا مقصدہالینڈ کے باشندوں کو ترک فنکاروں سے متعارف کروانا ہے ،آکن  نے کہا ، "یورپ کے مختلف شہروں میں رہنے والے 37 ترک فنکار اس نمائش میں اکٹھے ہوئےہیں۔

نمائش، جس میں مختلف یورپی شہروں بالخصوص نیدرلینڈ، جرمنی اور بیلجیم کے ترک فنکاروں کے فن پارے شامل ہیں، 6 نومبر تک زائرین کے لیے کھلی رہے گی۔



متعللقہ خبریں