فلم " اخروٹ کا پیڑ" نے دو ایوارڈ جیت لئے

ہدایتکار فیصل سوئیسال کی حالیہ فلم " اخروٹ کا پیڑ" نے 7 ویں بین الاقوامی بالقان پینوراما فیسٹیول میں "بہترین اداکار" اور "بہترین فلم" کے ایوارڈ جیت لئے

1714936
فلم " اخروٹ کا پیڑ" نے دو ایوارڈ جیت لئے

ترک ہدایتکار فیصل سوئیسال کی حالیہ فلم " اخروٹ کا پیڑ" نے 7 ویں بین الاقوامی بالقان پینوراما فیسٹیول میں "بہترین اداکار" اور "بہترین فلم" کے ایوارڈ جیت لئے ہیں۔

"اخروٹ کا پیڑ" سوئیسال کی دوسری طویل دورانیے کی فلم ہے۔ فلم کو اس سے قبل چھٹے برمین فلم فیسٹیول میں "بہترین ادبی فلم" اور آٹھویں ٹورینو انڈر گراونڈ فلم فیسٹیول میں "بہترین فکشن" اور "بہترین فلم" کے ایوارڈ دئیے جا چکے ہیں۔

ہدایتکار فیصل سوئیسال نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیوری کے سربراہ اتالائے تاشدیکین  کے ہاتھ سے وصول کیا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ فلم کا مرکزی خیال "سربرنیٹسا نسل کشی" اور "سربرنیٹسا کی مائیں" نامی دستاویزی فلمیں بناتے ہوئے ان کے ذہن میں آیا۔

فلم کے مرکزی کردار "حیاتی" میں بہترین کارکردگی پر سردار اوروچ کو "بہترین اداکار" کا ایوارڈ دیا گیا۔

فلم اپنے فیسٹیول سفر کو 11 تا 17 اکتوبر کو رکاوٹوں سے بے نیاز فلمیں نامی فیسٹیول اور 25 تا 30 اکتوبر کو فرینکفرٹ ترک فلم فیسٹیول میں شمولیت کے ساتھ جاری رکھے گی۔



متعللقہ خبریں