اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر کے باغیچے میں قدیم ترک علاقے سے متعلق نمائش کا اہتمام

یہ نمائش اقوام متحدہ کے  کیمپس میں  ’’قدیم  عہدِاناطولیہ ‘‘  سے متعلق دوسری نمائش ہے

1709052
اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر کے باغیچے میں قدیم ترک علاقے سے متعلق نمائش کا اہتمام

صدر رجب طیب ایردوا  ن نے امریکی شہر نیو یارک میں  اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں  نمائش کردہ اناطولیہ کے 12 ہزار سالہ ورثے  گیوبیک لی تپے  کے  مخروطی پتھر کے میناروں  کی نقال  کا مشاہدہ کیا۔

اقوام متحدہ کے ادارے  یونیسکو کی عالمی ورثوں کی فہرست  میں  سال 2018 میں  شامل کیے  گئے گیوبیک لی تپے کے تمثیلی پتھروں کی نمائش اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر کے باغیچے میں کی جا رہی ہے۔

یہ نمائش اقوام متحدہ کے  کیمپس میں  ’’قدیم  عہدِاناطولیہ ‘‘  سے متعلق دوسری نمائش ہے جو کہ  مستقل طور پر  کیمپس میں جگہ پائے گی۔

واضح رہے کہ شانلی عرفا شہر میں واقع قدیم  مقام 12 ہزار سال قدیم ہے اور اسے  ابتدائی رہائشی مقامات میں سے ایک کا درجہ حاصل ہے۔

 



متعللقہ خبریں