انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 1.5 ملین سے تجاوز کر گئی

انطالیہ میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 15 لاکھ 51 ہزار 633 سیاحوں کی آمد سے سیکٹر میں خوشگوار فضاء  دیکھی جا رہی ہے

1671501
انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 1.5 ملین سے تجاوز کر گئی

عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقامات میں سے ترکی کے سیاحتی مرکز انطالیہ میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 15 لاکھ 51 ہزار 633 سیاحوں کی آمد سے سیکٹر میں خوشگوار فضاء  دیکھی جا رہی ہے۔

سیاحوں کی اس تعداد کے اعتبار سے " سیاحت کے دارالحکومت"  کے نام سے پہچانا جانے والا شہر 'انطالیہ'  صرف اپنے سمندر، بیچز اور چمکیلے سورج  کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ  اپنے تاریخی و قدرتی حسن، ثقافتی ساخت، قدیم شہروں، لگژری ہوٹلوں کے ساتھ بھی دنیا بھر کے ملکوں سے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے۔

ہر سال لاکھوں سیاحوں کی میزبانی کرنے والا یہ شہر کورونا وائرس کے دنوں میں  وزارت سیاحت و ثقافت  کی کوآرڈینیشن میں " محفوظ سیاحتی سرٹیفکیٹ پروگرام"  کے ساتھ صحت مند اور محفوظ سیاحت کے امکانات پیش کر رہا ہے۔

انطالیہ ضلعی ثقافتی و سیاحتی ڈائریکٹریٹ کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری۔ جون کے دورانیے میں کورونا  پابندیوں اور بعض ممالک کے لئے پروازوں کی بندش  کے باوجود 15 لاکھ 51 ہزار 633  سیاح انطالیہ آئے۔

روس 6 لاکھ 39 ہزار 209 سیاحوں کے ساتھ پہلے نمبر پر،6 لاکھ 29 ہزار366 سیاحوں کے ساتھ یوکرائن دوسرے، ایک لاکھ 45 ہزار 444 سیاحوں کے ساتھ جرمنی تیسرے اور 90 ہزار 739 سیاحوں کے ساتھ پولینڈ تیسرے نمبر پر رہا۔


ٹیگز: #انطالیہ

متعللقہ خبریں