مائیکل جیکسن کی رہائش گاہ 22 ملین ڈالر میں فروخت کر دی گئی

خبر کے مطابق مائیکل جیکسن کے سائکامور ویلی رینچ نامی جائیداد کو نہایت کم ترین قیمت یعنی 22 ملین ڈالرز میں خریدا گیا ہے

1551927
مائیکل جیکسن کی رہائش گاہ 22 ملین ڈالر میں فروخت کر دی گئی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کی مشہور نیورلینڈ رینچ رہائش گاہ آخر کار فروخت ہوگئی ہے۔

خبر کے مطابق مائیکل جیکسن کے سائکامور ویلی رینچ نامی جائیداد کو نہایت کم ترین قیمت یعنی 22 ملین ڈالرز میں خریدا گیا ہے۔

اس رہائش گاہ کو مائیکل جیکسن کے فیملی فرینڈ اور ارب پتی سرمایہ کار رون برکلے نے خریدا ہے۔

نیور لینڈ رانچ کی 2015  میں 100 ملین ڈالرز کی قیمت مانگی جاتی تھی۔

گزشتہ سال اس کی قیمت31 ملین ڈالر لگائی گئی تھی۔ 

مائیکل جیکسن نے1987 میں اس کو19.5 ملین ڈالر کے عوض خریدا تھا اور اپنی مقبولیت کے دنوں میں یہاں زندگی گزارتے تھے انہوں نے  یہاں ایک چڑیا گھر بھی بنایا  تھا۔

 



متعللقہ خبریں