پاکستان کی انجمن فیض الاسلام ترک شہید کی یاد میں یتیموں کو کھانا تقسیم کرے گی

بتایا گیا ہے کہ  راولپنڈی  شہر میں  موجود انجمن فیض الاسلام نامی یتیم خانے میں آج شہید  کیدیمان  کے لیے   قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی اور تین روز تک کھانا تقسیم کیا جائے گا

1493232
پاکستان کی انجمن فیض الاسلام ترک شہید کی یاد میں یتیموں کو کھانا تقسیم  کرے گی

 شمالی شام میں ترک ہلال احمر کی ٹیم کی گاڑی پر ہوئے مسلح حملے میں شہید ہوئے مہمت عارف کدیمان کی مغفرت کےلیے پاکستان میں 150 یتیموں کو 3 روز تک کھانا  تقسیمی کیا جائے گا۔

 راولپنڈی  شہر میں  موجود انجمن فیض الاسلام نامی یتیم خانے میں آج شہید  کیدیمان  کے لیے   قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔

 ترک ہلال احمر پاکستان کی شاخ کے صدر ابراہیم کارلوس کامیلو نے کہا ہے کہ الباب اور چوبان بے کے درمیان ترک ہلال احمر کی گاڑی پر 14 ستمبر کو ہوئے حملے میں مہمت عارف کدیمان شہید ہو گئے تھے جن کی  یاد میں  ہم اس یتیم خانے میں 3 روز تک  قرآن خوانی  اور کھانا تقسیم کریں گے۔

 کامیلو نے  بتایا کہ اس یتیم خانے میں ترک ہلال احمر کی زیر اعانت 150 طلبہ زیر تعلیم  ہیں۔

 



متعللقہ خبریں