اونٹوں کی پشت پر کپادوکیہ کی سیر

کپادوکیہ میں سیاح اونٹوں کے کاروانوں میں شامل ہو کر علاقے کی خوبصورتیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں

1491858
اونٹوں کی پشت پر کپادوکیہ کی سیر

ترکی کے اہم ترین سیاحتی مراکز میں سے کپا دوکیہ میں سیاح اونٹوں کے کاروانوں میں شامل ہو کر علاقے کی خوبصورتیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے تعلیمی ، سائنسی و ثقافتی ادارے یونیسکو  کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل علاقے کپادوکیہ میں قدرتی، تاریخی و ثقافتی خوبصورتیوں کے درمیان سیاحوں کے لئے ایک سے بڑھ کر ایک دلچسپ تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

حالیہ سالوں میں علاقے میں اونٹوں کے کاروانوں کے ساتھ سیاحوں کی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے اور سیاح اونٹوں پر سوار ہو کر کپادوکیہ کی پریوں کی چمنیوں اور قدرتی چٹانی مناظر  سے بھری وادیوں کی سیر کا لطف اٹھا رہے ہیں۔

اونٹوں کی سواری پر مسکن در، گُل لُو دیرے اور کزل وادی  کی سیر علاقے کے حسن کو ایک مختلف انداز میں دیکھنے کا موقع فراہم کر نے کی وجہ سے سیاحوں کی ترجیح بن رہی ہے۔



متعللقہ خبریں