"شارلی ایبدو پھر باز نہ آیا" پیغمبراسلام کی شان کو پھر نشانہ بنایا

فرانس کے طنز ومزاح کے جریدے شارلی ایبدو نے پیغمبر اسلام کے وہ متنازعہ خاکے دوبارہ شائع کردیے ہیں جن کی وجہ سے اس کے دفتر پر پانچ سال پہلے حملہ ہوا تھا

1483563
"شارلی ایبدو پھر باز نہ آیا" پیغمبراسلام کی شان کو پھر نشانہ بنایا

فرانس کے طنز ومزاح کے جریدے شارلی ایبدو نے پیغمبر اسلام کے وہ متنازعہ خاکے دوبارہ شائع کردیے ہیں جن کی وجہ سے اس کے دفتر پر پانچ سال پہلے حملہ ہوا تھا۔

اس حملے میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے، جن میں متنازعہ خاکے بنانے والا کارٹونسٹ بھی شامل تھا۔

 واضح رہے کہ متنازعہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت ایسے موقع پر کی گئی ہے جب اس حملے میں ملوث دو حملہ آوروں اور ان کے ایک درجن سے زائد مبینہ سہولت کاروں کے خلاف آج مقدمے کا آغاز ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ   7 اور 9 جنوری  2015کے  روز  اس جریدے  کی طرف سے پیغمبر اسلام کے خلاف تضحیک آمیز  خاکوں کی اشاعت کے جواب میں اس کے دفتر اور ایک یہودی مارکیٹ پر حملوں میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں