نمرود جھیل مقامی و غیر ملکی سیاحوں کا من پسند مقام

ترکی کی نمرود آتش فشانی جھیل فطرت کے ساتھ وقت گزارنے کے خواہش مندوں اور قدرتی حسن کے پرستاروں کی اوّلین ترجیح

1466831
نمرود جھیل مقامی و غیر ملکی سیاحوں کا من پسند مقام

ترکی کے ضلع بتلس  کی تحصیل تاتوان میں دنیا کی دوسری اور ترکی کی سب سے بڑی آتش فشانی دہانے والی نمرود جھیل مقامی و غیر ملکی سیاحوں کا من پسند مقام بن گئی ہے۔

یورپی  منتخب مقامات کے پروجیکٹ EDEN کے دائرہ کار میں "کمالیت ایوارڈ" کی حامل نمرود آتش فشانی جھیل فطرت کے ساتھ وقت گزارنے کے خواہش مندوں اور قدرتی حسن کے پرستاروں کی سرفہرست ترجیح ہے۔

قدرتی حسن و جمال کے ساتھ ساتھ گرم اور ٹھنڈے پانیوں والی جھیلوں، برفانی غار، بھاپ کی چمنیوں، انواع و اقسام کے پرندوں اور نباتاتی تنوع سے دلچسپی لینے والوں کے لئے بھی نمرود جھیل ایک پسندیدہ مقام ہے۔

مقامی و غیر ملکی سیاح  شہر کے شور و غُل سے دور  جھیل کے منظروالے  اور قدرتی حسن سے مالا  مال اس علاقے میں خیمہ لگا کر پکنک مناتے اور تعطیل کا لُطف اٹھاتے ہیں۔



متعللقہ خبریں