مصر کی طرف سے ایلن مسک کو مصر آنے کی دعوت

یہ بات آشکار ہے کہ اہرام مصر  خلائی مخلوق نے تعمیر کئے ہیں، مصر کی طرف سے ایلن مسک کو مصر آنے کی دعوت

1466259
مصر کی طرف سے ایلن مسک کو مصر آنے کی دعوت

مصر نے، اہرام مصر کے خلائی مخلوق کی طرف سے تعمیر کئے جانے کے دعویدار، ایلن مسک کو  مصر آنے کی دعوت دی ہے۔

اسپیس ایکس اور ٹیسلا کمپنی کے مالک اور دنیا کے امیر ترین انسانوں میں سے ایک ایلن مسک نے 31 جولائی کو شئیر کئی گئی ٹویٹ میں دعوی کیا تھا کہ"یہ بات آشکار ہے کہ اہرام مصر  خلائی مخلوق نے تعمیر کئے ہیں"۔

ٹویٹ  کےجواب میں مصر کی وزیر برائے بین الاقوامی تعاون رانیہ المشاط نے کہا تھا کہ اہرام کو دیکھنے والے اس بات کے قائل ہو جاتے ہیں کہ انہیں انسانوں نے تعمیر کیا ہے۔

المشاط نےجوابی ٹویٹ میں کہا ہے کہ " میں آپ کے کام پر  نہایت دلچسپی کے ساتھ نگاہ رکھے ہوئے ہوں ۔ اہرام مصر کی تعمیر کے طریقے سے متعلق متون کے جائزے اور تعمیر کرنے والوں کی قبروں کو دیکھنے کے لئے میں آپ کو اور اسپیس ایکس کو مصر آنے کی دعوت دیتی ہوں۔ ہم مصر میں آپ کے منتظر ہیں"۔

واضح رہے کہ ماہرین کے مطابق 1990 میں دریافت ہونے والی اہرام مصر کے مزدوروں اور معماروں کی قبروں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اہرام مصر کی تعمیر قدیم مصریوں نے ہی کی ہے۔



متعللقہ خبریں