ترکی: İHH امدادی وقف عفرین میں مسجد تعمیر کر رہا ہے

ترکی کے امدادی وقف İHH نے شام کے شہر عفرین میں ایک ہزار 500 افراد کی صلاحیت کی حامل مسجد کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

1461888
ترکی: İHH امدادی وقف عفرین میں مسجد تعمیر کر رہا ہے

ترکی کے امدادی وقف برائے انسانی حقوق و آزادی İHH کی طرف سے شام کے شہر عفرین میں ایک ہزار 500 افراد کی صلاحیت کی حامل عفرین ذاکرین اُلُو جامع مسجد کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔

İHH کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وقف کے نائب سربراہ ایرہان یمیلیک نے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم مسجد کو ایک سال کی مدت میں مکمل کر کے عبادت کے لئے کھولنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔

یمیلیک نے کہا ہے کہ خاص طور پر حالیہ 2 سالوں سے عفرین میں امن و امان کے قیام کے لئے ترکی کی حکومت، سول سوسائٹیاں اور عوام سنجیدہ سطح پر کوششیں کر رہے ہیں۔ عفرین کے تحصیلی مرکز میں مساجد کی تعداد بہت کم ہے لہٰذا عفرین ذاکرین اُلُو جامع مسجد علاقے میں ہمارے وقف کے ایک پروجیکٹ کے طور پر شروع کی جا رہی ہے"۔


ٹیگز: #عفرین , #İHH

متعللقہ خبریں