آیا صوفیہ کو مسجد کی حیثیت دیے جانے پر ہم سب کو مسرت ہے، روسی مفتی

ایک خود  مختار ملک کے اندرونی معاملات میں کسی کو عمل دخل کا حق حاصل نہیں

1458415
آیا صوفیہ کو مسجد کی حیثیت دیے جانے پر ہم سب کو مسرت ہے، روسی مفتی

روسی مفتی  کونسل کے نائب صدر دامیر مہت دینووف  کا کہنا ہے کہ آیا صوفیہ  کو میوزیم سے مسجد کی حیثیت دیا جانا مسلمانوں، عیسائیو ں اوریہودیوں کے لیے باعثِ مسرت ہے۔

مہتدینووف نے آیا صوفیہ سے متعلق عدالتی فیصلے  پر  انادولو ایجنسی کو اپنے خیالات سے آگاہی کرائی۔

آیا صوفیہ کے معاملے میں ترکی کے حق بجانب ہونے کا ذکر کرنے والے نائب مفتی کا کہنا تھا کہ ’’ایک خود  مختار ملک کے اندرونی معاملات میں کسی کو عمل دخل کا حق حاصل نہیں۔‘‘

انہوں نے اس مقام کے 500 سالوں سے زائد عرصے تک مسجد کے طور پر استعمال کیے جانے کی یاددہانی کراتے ہوئے کہا کہ  یہ فیصلہ تمام الہی دینوں کے لیے باعث مسرت ہونا چاہیے۔

انڈونیشیا کے مسلمان جرنلسٹ یونین نے بھی  آیا صوفیہ کو مسجد کا درجہ دیے جانے پر ترکی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت کی ترک حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس کے شانہ بشانہ  ہیں۔



متعللقہ خبریں