دنیا کی اہم شخصیات کے ٹویٹر اکاونٹس ہیک کر لیے گئے

دنیا کی متعدد اہم شخصیات بشمول سابق امریکی صدر بارک اوباما، جو بائیڈین، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نیز ایپل اور اوبر جیسی کمپنیوں کے ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیے گئے ہیں اور ان کے بدلے میں بٹ کوائن کا مطالبہ کیا گیا ہے

1456106
دنیا کی اہم شخصیات کے ٹویٹر اکاونٹس ہیک کر لیے گئے

دنیا کی متعدد اہم شخصیات بشمول سابق امریکی صدر بارک اوباما، جو بائیڈین، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نیز ایپل اور اوبر جیسی کمپنیوں کے ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیے گئے ہیں اور ان کے بدلے میں بٹ کوائن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
 بدھ 15 جولائی کو جن اہم شخصیات اور کمپنیوں کے ٹویٹر اکاونٹ ہیک کر لیے گئے ان میں معروف ملٹی نیشنل کمپنی ایمیزون کے بانی اور دنیا کے امیرترین شخص جیف بیزوس کے ٹویٹر اکاؤنٹ بھی شامل ہیں۔
 ان تمام اہم شخصیات اور کمپنیوں کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کرپٹو کرنسی بٹ کوائن طلب کی گئی ہے۔
 ہیک کرنے کے بعد ان اہم شخصیات کے حقیقی ٹویٹر اکاؤنٹ سے صارفین کے لیے پیغام میں لکھا گیا کہ اگر وہ اپنی رقم کو دوگنا کرنا چاہتے ہیں تو بٹ کوائن کو 30 منٹ کے اندر ایک ہزار ڈالر بھیجیں جس کے بدلے میں انہیں دو ہزار ڈالر ملیں گے حالانکہ جیسے ہی اس بات کا انکشاف ہوا کہ یہ تمام پیغامات ہیکنگ کے بعد جعلسازی کے لیے ہیں، انہیں فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ 
مذکورہ اکاؤنٹ میں ایک لاکھ ڈالر سے زائد کی مالیت کی کرپٹو کرنسی پہلے ہی جمع کرائی جا چُکی ہے۔



متعللقہ خبریں