انقرہ، ترکی کا دِل، تاریک رات اور خلاء میں ایک جگمگاتا ستارہ: ناسا

ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ISS سے کھینچی گئی انقرہ کی تصویر کو سوشل میڈیا سے شئیر کیا ہے

1449995
انقرہ، ترکی کا دِل، تاریک رات اور خلاء میں ایک جگمگاتا ستارہ: ناسا

امریکہ کے خلائی ادارے ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ISS سے کھینچی گئی انقرہ کی تصویر کو سوشل میڈیا سے شئیر کیا ہے۔

ناسا نے اپنے انسٹا گرام پیج سے دارالحکومت انقرہ کی رات کے وقت اتاری گئی تصویر کو " انقرہ، ترکی کا دِل، تاریک رات اور خلاء میں ایک جگمگاتا ستارہ" کے نوٹ کے ساتھ شئیر کیا ہے۔

تصویر کے تفصیلی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ "ISS  میں مامور ناسا کے ایک خلاء باز کی طرف سے اتاری گئی تصویر میں برقی روشنیوں کے جال اور باریک روشن دھاگوں کی طرح ایک دوسرے سے ملے موٹر ویز کے ساتھ ترکی کا دارالحکومت دکھائی دے رہا ہے۔ روشنیوں کے رنگوں میں فرق کی وجہ بجلی کے مختلف بلبوں کا استعمال ہے اور یہ فرق رہائشی علاقوں کو صنعتی علاقوں سے الگ کر رہا ہے"۔

واضح رہے کہ ناسا نے ISS سے اتاری گئی یہی تصویر 28 جون کو اپنے ٹویٹر پیج سے بھی شئیر کی تھی۔



متعللقہ خبریں