عمران خان اب ایک اور ترک ڈرامہ پی ٹی وی پر پیش کرنا چاہتے ہیں:فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا ہے کہ وزیراعظم ارطغرل غازی کے بعد ڈرامہ سیریل "يونس امرہ"  کو بھی پی ٹی وی پر نشر کرنا چاہتے ہیں

1410526
عمران خان اب ایک اور ترک ڈرامہ پی ٹی وی پر پیش کرنا چاہتے ہیں:فیصل جاوید

 پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مشہور ترک سریل " ارطغرل غازی" کو پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کرنے کی ہدایت کی تھی جو کہ اب  اردو میں ڈبنگ کے بعد ناظرین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
ترکی کا یہ معروف ڈرامہ 13 ویں صدی میں اناطولیہ میں سلطنت عثمانیہ کے قیام سے قبل کے دور کی کہانی کو بیان کرتا ہیں ۔
واضح رہے کہ ارطغرل غازی نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔
پاکستان میں بھی اس ڈرامے کو خوب پسند کیا جا رہا ہے جب کہ وزیراعظم کی جانب سے ڈرامے کو سرکاری ٹی وی پر دکھانے کے اقدام کو بھی سراہا جا رہا ہےتاہم اب وزیراعظم عمران خان نے تاریخ پر مبنی ایک اور ڈرامہ پی ٹی وی پر نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا ہے کہ وزیراعظم ارطغرل غازی کے بعد ڈرامہ سیریل "يونس امرہ"  کو بھی پی ٹی وی پر نشر کرنا چاہتے ہیں۔
یونس امرہ ایک صوفی شاعر اور ایک غریب دیہاتی تھے۔
 یہ ایک عظیم صوفی کی کہانی ہے جنہوں نے اپنی پوری زندگی اللہ اور اسکی تلاش کے لئے وقف کر دی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ ترک ڈرامہ سیریل "ارتغل" سے متاثر ہو کر میکسیکن جوڑے نے اسلام قبول کر لیا تھا۔
 پاکستان ٹیلی وژن دنیا کی سب سے بڑی ترک ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ اردو ڈبنگ کے ساتھ یکم رمضان المبارک سے اپنے ناظرین کیلئے پیش کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں