"ٹی آر ٹی کے 56 سال" نشریاتی شعبے میں ایک گراں قدرمثال

صدرایردوان نے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ادارہ اپنی ذمے داریوں اورشفاف خبر رسانی کے اصولوں سے ایک درس گاہ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے جس میں ثقافت،فنون لطیفہ اور کھیلوں کے شعبہ جات کی معاشرتی امنگوں کی عکاسی بھی ہوتی ہے

1408988
"ٹی آر ٹی کے 56 سال" نشریاتی شعبے میں ایک گراں قدرمثال

 آج ٹی آر ٹی کا 56 واں یوم تاسیس ہے۔

اس مناسبت سے صدر رجب طیب ایردوان  نے ڈاریکٹر جنرل ٹی آر ٹی  ابراہیم ایرن کو تہنیتی پیغام دیا ہے۔

صدر نے اپنے پیغام  میں کہا  ہے کہ با اعتماد، درست،غِر جانبدار اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کی حامل نشریات کے اصولوں پر نصف صدی سے قائم ٹی آر ٹی کو اس کے یوم تاسیس کی مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ ادارہ اپنی ذمے داریوں اورشفاف خبر رسانی کے اصولوں سے ایک درس گاہ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے جس میں ثقافت،فنون لطیفہ اور کھیلوں کے شعبہ جات کی معاشرتی امنگوں کی عکاسی بھی ہوتی ہے، ادارہ بیک وقت  نئے چینلز اور کثیر الاسانی نشریات کا ادراک کر رہا ہے جو کے باعث افتخار ہے جس سے  وطن عزیز کی آواز دنیا کے ہر گوشے میں  سنی اور دیکھی جارہی ہے۔

صدر نے ادارے کے ملازمین کی کامیابی و ترقی کےلیے بھی دعا کی۔

 

ویڈیو کے لیے لنک پر کلک کیجیئے

https://www.youtube.com/watch?v=ZAmveAQ3SWI

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں