مشہور مزاحیہ اداکار امان اللہ خالق حقیقی سے جا ملے

امان اللہ سانس کی تکلیف کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جنہیں پھیپھڑوں کے علاوہ گردوں کا مرض بھی لاحق تھا

1373235
مشہور مزاحیہ اداکار امان اللہ خالق حقیقی سے جا ملے

پاکستان کے معروف کامیڈین امان اللہ خان طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔

 امان اللہ سانس کی تکلیف کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ڈاکٹرز کے مطابق امان اللہ پھیپھڑوں کے علاوہ گردوں کے عارضے میں بھی مبتلا تھے۔

گزشتہ پانچ روز سے اُن کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث اُنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

امان اللہ 1950 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔

 اُنہوں نے سینکڑوں اسٹیج ڈراموں میں کام کیا۔

 70 اور 80 کی دہائی میں اُنہوں نے اسٹینڈ اپ کامیڈی کے باعث شہرت حاصل کی۔ اُن کا شمار پاکستان میں اسٹینڈ اپ کامیڈی کے بانیوں میں کیا جاتا ہے۔

امان اللہ کے مشہور ڈراموں میں شرطیہ مٹھے، بیگم ڈش انٹینا، ڈسکو دیوانے، بڑا مزا آئے گا، محبت سی این جی، یو پی ایس شامل ہیں۔

امان اللہ نجی نیوز چینل دُنیا نیوز کے مزاحیہ پروگرام "مذاق رات" سے وابستہ تھے۔ اس سے قبل وہ جیو نیوز کے پروگرام "خبرناک" میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے رہے۔

اُنہیں 2018 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں