پاپائے روم علیل ہو گئے، ویٹی کن کا بیان دینے سے گریز

واضح رہے کہ ان کی طبیعت ایسے وقت میں ناساز ہوئی ہے جب اٹلی میں بھی مہلک کرونا وائرس پھیل چکا ہے اور اس سے ملک بھر میں 400 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں

1368736
پاپائے روم علیل ہو گئے، ویٹی کن کا بیان دینے سے گریز

رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس علیل ہوگئے ہیں اور انھوں نے گزشتہ روز  پہلے سے طے شدہ ایک مذہبی جلسے میں شرکت نہیں کی ہے۔

ویٹی کن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ83 سالہ پوپ کی طبیعت بدھ کو معمولی خراب ہوئی تھی مگر  وہ اپنا معمول کا کام کریں گے ۔

واضح رہے کہ پوپ فرانسیس ویٹی کن میں واقع اس ہوٹل میں ٹھہرتے ہیں۔

لیکن ویٹی کن نے یہ وضاحت نہیں کی ہے کہ پوپ کو کیا عارضہ لاحق ہوا ہے لیکن بدھ کو ایک مذہبی اجتماع کے دوران میں پوپ کو کھانستے ہوئے دیکھا گیا تھا اور ان کی ناک سے پانی بہہ رہا تھا۔

 واضح رہے کہ ان کی طبیعت ایسے وقت میں ناساز ہوئی ہے جب اٹلی میں بھی مہلک کرونا وائرس پھیل چکا ہے اور اس سے ملک بھر میں 400 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں مگر یہ کم وبیش تمام افراد ملک کے شمالی علاقوں میں رہتے ہیں۔

 روم میں کرونا وائرس سے تین افراد متاثر ہوئے تھے لیکن وہ شفایاب ہوچکے ہیں

 



متعللقہ خبریں