ترکی: رواں سال کا آخری کرُوز کُش اداسی پہنچ گیا

مالٹا کا پرچم بردار کلیسٹل کرسٹل 675 سیاحوں کے ساتھ تحصیل کُش اداسی کی ایگے پورٹ بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا

1331346
ترکی: رواں سال کا آخری کرُوز کُش اداسی پہنچ گیا

رواں سال کا آخری کروز بحری جہاز  مالٹا کا پرچم بردار کلیسٹل کرسٹل 675 سیاحوں کے ساتھ ترکی کے ضلع آئیدن کی تحصیل کُش اداسی کی ایگے پورٹ بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔

جہاز سے اترنے والے زیادہ تر امریکی اور برطانوی سیاح بسوں کے ذریعے ایفس اور حضرت مریم کے گھر کی زیارت کے لئے کُش ادا سی روانہ ہو گئے۔

کچھ سیاحوں نے مرکز میں رہ کر خریداری  کرنےکو ترجیح دی۔

کُش ادا سی ایگے پورٹ  کے منیجر عزیز گیون گیور نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم نے رواں سال کے آخری کروز بحری جہاز کی میزبانی کی۔ رواں سال میں 194 بحری جہازوں سے ایک لاکھ 80 ہزار سیاحوں نے علاقے کی سیر کی"۔



متعللقہ خبریں