مولانا رومی کی تعلیمات حصول رضائے الہی اور پیامِ انسانیت ہیں:ایردوان

صدر نے  مولانا رومی کے746 ویں  یوم وفات کی مناسبت سے  اپنے پیغام میں کہا کہ رومی نے کئی صدیاں قبل اتحاد و یکجہتی ،پیار و محبت اور بھائی چارے کے بارے میں جو پیغامات دئیے ہیں وہ آج بھی  انسانوں کے لیے مشعل راہ ہیں

1324705
مولانا رومی کی تعلیمات حصول رضائے الہی اور پیامِ انسانیت ہیں:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ صراط مستقیم  پر گامزن  اور مشکلات کا صبرو تحمل کیساتھ مقابلہ کرنے والی  متحد قوم کو کو ئی بھی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکے گی ۔

 انھوں  نے  مولانا جلال الدین رومی کے746 ویں  یوم وفات کی مناسبت سے  اپنے پیغام میں کہا کہ  مولانا جلال الدین رومی نے کئی صدیاں قبل اتحاد و یکجہتی ،پیار و محبت اور بھائی چارے کے بارے میں جو پیغامات دئیے ہیں وہ آج بھی  انسانوں کے لیے مشعل راہ ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ اسوقت بعض عناصر ترکی او رگردو نواح کے  علاقے میں خونریزی  اور تشدد کو ہوا دینے کے لیے سر گرم عمل ہیں ۔ وہ اپنے اقتدار کو بموں ،بلاسٹک میزائلوں اور قتل عام کیساتھ تحفظ دینے کاخیال رکھتے ہیں بعض قوتیں مسلمانوں کی حساسیت کی پامالی کرتے ہوئے ان کے صبر کا امتحان لے رہی ہیں لیکن مولانا رومی  کے پیغام کے مطابق ظلم و تشدد اور فتنہ فساد کیساتھ اقتدار  حاصل کرنے کی خواہشمند قوتیں کھبی بھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی ۔ ہم ہر طرح کی مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ظلم  و تشدد کیساتھ  بر سر اقتدار آنے والوں کا انجام عبرت ناک ہوتا ہے ، اگر ہم اتحاد و  یکجہتی کیساتھ رہیں تو انشا اللہ ہمارے  خطے  میں فتنہ و فساد کے بیج بونے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں